ٹنڈو الہیار ،سوئی سدرن گیس کی جانب سے سپلائی گھنٹوں بند کی جانے لگی ،عوام کو مشکلات

جمعرات 3 مئی 2018 23:13

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار میں بھڑتی ہوئی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ سوئی سدرن گیس بھی میدان میں آگئی سوئی سدرن گیس کی جانب سے بھی گیس کی سپلائی گھنٹوں بند کی جانے لگی جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا عوام کا کہنا ہے کہ اس شدید گرمی میں حیسکو کی جانب سے گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی ٹنڈوالہ یار کی جانب سے بجلی بند ہونے کے ساتھ ہی گیس کی سپلائی بھی بند ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانہ پکانا مشکل ہوجاتا ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیوں پر جانے والے مرد اور اسکول جانے والے بچے گیس بند کے باعث بھوکے ہی اپنی ڈیوٹیوں و اسکولوں میں جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گیس کی گھنٹوں بندش کے باعث ہوٹلوں اور تندوروں پر رش لگارہتا ہے اور ٹنڈوالہ یار میں گیس کی سپلائی گھنٹوں بند رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹل اور تندور مالکان نے روٹیوں کے دام بڑا دیئے ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار کہ کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی کئی گھنٹے مسلسل بند رہنے پر لوگوں نے لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانہ پکانا شروع کردیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس مناسبت لکڑی اور کوئلہ ہمیں مہنگا پڑتا ہے اور اس پر کھانہ بنانا بھی مشکل ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں بجلی اور گیس کی گھنٹوں کی بندش کا خاتمہ کیا جائے