جامعہ پشاور کے زیر اہتمام سپورٹس گالا 2018ء کا آغاز

جمعرات 3 مئی 2018 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے زیر اہتمام چار روزہ انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا برائے 2018 ء کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور گالا کا افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کے پرووسٹ سیف اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکورٹی سپروائزر ثقلین بنگش و دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔گالہ میں کرکٹ کی 6 اور فٹ بال کی 5 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن ،شطرنج اور کیرم کے مقابلوں میں 36 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :