پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد باقاعدہ طور پر فعال ہوگیا

نئے ایئر پورٹ پر بیک وقت 15 طیاروں کی پارکنگ کی بھی سہولت میسر ہے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات مئی 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد باقاعدہ طور پر فعال ہوگیا،جمعرات سے نیو ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت (لینڈنگ ،ٹیک آف) شروع ہوگئی ہے ۔ اسلام آباد کے قریب فتح جھنگ میں تعمیر کیا جانے والا نیا عالمی معیار کی سہولتوں کا حامل ملک کے پہلے گرین فیلڈ ایئر پورٹ پر جمعرات سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر انتظام تعمیر کئے جانے والے نئے ایئر پورٹ پر بیک وقت 15 طیاروں کی پارکنگ کی بھی سہولت میسر ہے، اس کے علاوہ ایئر پورٹ دنیا کا سب سے بڑا اے 380 طیارہ بھی لینڈ کر سکتا ہے۔ ایئر پورٹ کے دو رن وے ہیں ہر ایک کی لمبائی ساڑھے تین کلو میٹر ہے۔ نیا ایئر پورٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔نیو ایئر پوررٹ چارہزاردوسواڑتیس ایکڑاراضی پرمحیط ہے اور یہ ملک کا پہلا سرسبز ہوائی اڈا ہے۔جدید سہولتوں سے آراستہ ہوائی اڈے کی تعمیر پر ایک سوچارارب روپے کی لاگت آئی ہے۔