لائ اینڈ جسٹس کمیشن کے زیراہتمام آٹھیوں جوڈیشل کانفرنس کل سے شروع ہوگی

جمعرات 3 مئی 2018 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) لائ اینڈ جسٹس کمیشن کے زیراہتمام آٹھیوں جوڈیشل کانفرنس کل سے شروع ہوگی، دو روزہ کانفرنس میں سی پیک اور نظام انصاف کے سیاسی و معاشی استحکام سے تعلق سمیت کئی موضوعات زیر بحث آئیں گے، کانفرنس میں دوبئی، انگلینڈ، سنگاپور اور چائنہ کے محقق اور اے ڈی آر سنٹرز کے ماہرین بھی شرکت کریں گے اور سی پیک کے حوالے سے متبادل نظام انصاف آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن پر ماہرانہ رائے دینگے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے چیف جسٹس آف پاکستان بھی خطاب کریں گے جبکہ سی پیک سے متعلقہ اور برادر اسلامی ممالک کے سفیر بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ لائ اینڈ جسٹس کمیشن کے مطابق سی پیک کے حوالے سے سامنے آنے والے تنازعات کے حل اور اس سے نمٹنے کیلئے نظام انصاف میں مزید بہتری کے ساتھ ثالثی مراکز کے قیام کی بھی ضرورت ہے جہاں ملک بھر سے سامنے آنے والے تنازعات کا حل نکالا جا سکے گا۔ دو روزہ کانفرنس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی ہائی کورٹس، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس اور ملک بھر کی ضلعی عدالتوں کے ججز بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :