ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

غیر قانونی پلازوں او ر پلازہ پارکنگ لسٹیںفراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات مئی 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ کنڈی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی اے فضل عظیم، چاروں ٹائون کے ٹی ایم اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو بتایا گیا کہ پشاور میں اکثر پلازہ مالکان نے اپنے پلازوں کی پارکنگ میں تعمیرات قائم کر رکھیں ہیں اور پارکنگ کے لیے استعمال نہیں کر رہے ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے اور عوام کو سخت تکلیف کا سا منا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اندر پشاور کے تمام غیر قانونی پلازوں او ر پلازہ پارکنگ کو دیگر سرگرمیوں کے لیے استعمال کر نے والوں کی لسٹ فراہم کریں۔

جس کے بعد غیر قانونی پلازوں اور پارکنگ کو دیگر مقاصد کے لیے استعمال کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی۔ اور اگر منظور شدہ نقشوں کے علاوہ دیگر تعمیرات موجود ہوئیں تو ان پلازہ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی سمیت غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا ئے گا اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جا ئے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :