عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی مصالحتی کمیٹیاں برائے نام نکلیں

اسلام آباد کے تھانوں میں بنائی گئی کمیٹیوں کے فیصلوں کو عدالت یا فورم پر کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں

جمعرات 3 مئی 2018 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) وفاقی پولیس کی جانب سے اسلام آباد کے تھانوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے بنائی جانے والی مصالحتی کمیٹیاں برائے نام نکلیں ،مصالحتی کمیٹیوں کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کو کسی بھی عدالت یا فورم پر قانونی حثیت حاصل نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایچ ایٹ پوسٹ گریجویٹ کامرس کالج میں بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام اور منشیات کے استعمال سے بچائو کے لئے آگاہی مہم کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سلطان اعطم تیموری نے خطاب کرتے ہوئے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا کہ مصالحتی کمیٹیوں کے فیصلوں کی کسی بھی فورم پر کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہا مصالحتی کمیٹیاں بہت اچھا کام کر رہی ہیں اور ان کے فیصلوں کو قانونی حیثیت دینے کے لئے اعلٰی حکام کو لکھا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ 99فیصد مسائل تھا نوں سے متعلق ہو تے ہیں ، اسلام آ باد پولیس اس سلسلہ میں خصوصی اقداما ت اٹھا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :