راولپنڈی،سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کے دعوی کی سماعت 12 مئی تک ملتوی

جمعرات مئی 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کے دعوی کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی ہے شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے لیگی راہنما حنیف عباسی کے خلاف دعوی دائر کیا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی نے ہسپتال کے خلاف تقاریر کر کے ساکھ کو نقصان پہنچایا شوکت خانم ایک خودمختار ادارہ ہے اور اس کا اپنا بورڈ آف گورنر ہے جسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔