انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چھ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور ، پولیس کے حوالے

جمعرات 3 مئی 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے 6 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے گزشتہ روز عدالت نے سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس میں 2 ملزمان شکیل اور رضوان کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ،پیرودھائی میں درج پولیس مقابلہ کیس میں ملزم اسماعیل کو5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، تھانہ پیرودھائی میں ہی درج قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عبدالمالک کو بھی7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ قتل کیس میں گرفتار مقدر شاہ اور علی شاہ کا15روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انھیں پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :