متحد ہ مجلس عمل آئند ہ عام انتخا با ت میں بھر پو ر حصہ لے گی ، حافظ طا ہر مجید

حیدرآباد کے شہر ی اعلیٰ تعلیم کیلئے میڈ یکل اور انجینئر نگ یو نیو رسٹیز سے بھی محر وم ہیں ،حیسکو کے مظا لم سے شہر یو ں کو نجا ت دلا نے کیلئے متعد با ر وعدے کیئے لیکن کو ئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہو ،صدر متحدہ مجلس عمل حیدرآباد

جمعرات 3 مئی 2018 23:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) متحد ہ مجلس عمل ضلع حیدرآباد کے صدر حافظ طا ہر مجید نے وفاقی اور صوبا ئی حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ آج بھی لو ڈشیڈ نگ کا دورانیہ 10سے 12گھنٹے کا معمو ل ہے ،ڈ یڈ یکشن بلو ں کی بھر ما ر ہے اور ملک میں حیسکو واحد کمپنی ہے جو ڈ یڈ یکشن کے نا م پر حیدرآباد کے شہر یو ں کو سب سے زیا دہ لو ٹتی ہے ،حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ متحد ہ مجلس عمل آئند ہ عام انتخا با ت میں بھر پو ر حصہ لے گی اور تمام حلقوں پر اپنے اُمید وار کھڑ ے کر ے گی ۔

حا فظ طا ہر مجید نے کہا کہ 2000ء میں اُس وقت ضلعی کو نسل حیدرآباد میں صدر مملکت سے دس ارب روپے کا پیکج منظو ر کرایا تھا جس کے بعد اُ س وقت کی ضلعی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ حیدرآباد کے شہر یو ں کیلئے آئند ہ 30سال تک پینے کا صاف پا نی اور نکا سی آب سمیت روڈ راستے فراہم کیئے جا ئیں گے لیکن اس کے بر عکس اربو ں روپے کے اوور ہیڈ بر ج کھڑ ے کیئے گئے لیکن نا ظمین کا نظا م جا تے ہی سارے دعوئو ں کا بر ہم کھل گیا اور آج شہریوں کوپینے کا پا نی میسر نہیں ،نا لیا ں اور گڑ ابل ر ہے ہیں جبکہ حیدرآباد کے شہر ی اعلیٰ تعلیم کیلئے میڈ یکل اور انجینئر نگ یو نیو رسٹیز سے بھی محر وم ہیں جبکہ قومی اسمبلی نے وفاقی یو نیو رسٹی کیلئے ایک قر ار داد منظو ر کر چکی ہے لیکن اس کیلئے تا حا ل کو ئی بل پیش ہو ا ہے اور نہ ہی وفاق نے حا لیہ بجٹ میں کو ئی رقم مختص کی ہے ،انہو ںنے کہا کہ حیسکو کے مظا لم سے شہر یو ں کو نجا ت دلا نے کیلئے متعد با ر وعدے کیئے لیکن کو ئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سندھ کا دوسر ا اور ملک کا پا نچوں بڑ ا شہر ہے جو کہ اربو ں سے زائد روینیو سالا نہ قومی خزانے میں جمع کر اتا ہے جبکہ حا لیہ بجٹ 2018-19ء میں وفاق نے حیدرآباد کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے اور کسی تر قیا تی پیکج کا اعلان نہیں کیا جبکہ یہا ں نکا سی و فر اہمی آب کی صورتحا ل انتہا ئی خر اب ہے ، سڑ کیں ٹوٹ پھو ٹ کا شکا ر ہیں جبکہ تعلیمی اداروں اور اسپتا لو ں کی صورتحا ل بھی نا گفتہ بہ ہے اور بلد یا تی نظا م تبا ہ ہو گیا ہے جس سے شہر ی شد ید تکلیف سے دوچار ہیں ، اس موقع پر نا ئب صدر جمن شاہ کا ظمی،حا فظ خالد حسن دھا مر ہ،جنر ل سیکر یٹر ی کر امت علی راجپو ت اور ڈ پٹی جنر ل سیکر یٹر ی عبد القیو م شیخ سمیت دیگر عہد ید اران بھی موجود تھے۔