قوام متحدہ کشمیر پر دوہرا معیار ترک کرکے برصغیر میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے‘ مہر النساء

جمعرات مئی 23:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء نے اقوام متحدہ کو کشمیر پر دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے برصغیر جنوبی ایشیاء کے اندر پائیدار امن کے قیام کیلئے سجنیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ کے اندر امن کے قیام کا راستہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے وابستہ ہے۔

پاکستان اور بھارت کے علاوہ کشمیری عوام اس مسئلہ کے بنیادوں پر فریق ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی رضا مندی کے بغیر اور حق خودارادیت دیئے بغیر نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی جنگ کے بادل ختم ہو سکتے ہیں۔محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ بھارت تحریک کو دبانے کیلئے انسانیت کی تذلیل پر اترآیا ہے۔خواتین اور بچوں کے خلاف کریک ڈائون نوجوانوں کی گرفتاری،املاک کو نذر آتش کیا جانا قابض افواج نے اپنا معمول بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار نہ کرے بلکہ آگے بڑھ کر کشمیریوں کا قتل عام بند کرائے اور 70سال قبل کشمیری عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے۔