مظفر آباد‘ شہر کی خوبصورت سڑک ٹاہلی منڈی تا شہدگلی روڈ تجاوزات کی زد میں آگئی‘ متعلقہ ادارے خاموش

جمعرات 3 مئی 2018 23:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) شہر کی خوبصورت سڑک ٹاہلی منڈی تا شہدگلی روڈ تجاوزات کی زد میں آگئی۔متعلقہ ادارے خاموش، محکمہ تعمیرات عامہ صرف نوٹس جاری کرنے تک محدود ،تجاوزات نہ رکنے پر عوام علاقہ ،کا احتجاج کا دھمکی ۔

(جاری ہے)

تفصلات کے مطابق ٹاہلی منڈی تا شہیدگلی روڈ پر تجاوزات عروج پکڑ گئی انتظامیہ خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے ٹالی منڈی تاشہید گلی روڈ جو بین الصوبائی روڈ بھی ہے مظفرآباد برارکورٹ روڈ کا متبادل بھی ہے ، لوہار گلی روڈ سلائیڈ کی وجہ سے بندہونے کی صورت میں کے پی کے میں جانے کا متبادل راستہ ہے ،اس پر ناجائز تجاوزات کو روکا جائے عوام علاقہ ،سید امجد شاہ ،سید عبدالحفیظ ہمدانی،سید صدیق حسین شاہ،محمد اعظم شیخ،سید اجمل شاہ،محمد سعید اعوان،صابر اعوان و دیگر نے کہا کہ ٹاہلی منڈی شہید گلی روڈ بلخصوص کلومیٹر نمبر 1تا 2میں تجاوزات کی وجہ سے عوام کا سفر کرنا دشوار ہو گیا ہے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات صرف نوٹس جاری کر کے اپنی زمہ داریوں سے عہدہ براہ ہو جاتا ہے ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ اس روڈ پر تجاوزات کو ختم کروایا جائے ،ایوارڈ شدہ رقبہ تجاوزات کو بند کروایا جائے ایوراڈ شدہ رقبہ واگزار کروایا جائے بصورت دیگر عوام سڑک کو بچانے کے لیے بھرپور احتجاج کرے گی عوام علاقہ نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کی روک تھام کے لیے حکومت آزاد کشمیر عملی اقدام اٹھائے اور ضلعی انتظامیہ کو حکم جاری کیا جائے کے تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نا جائز تجاوزات بند کروایا جائے

متعلقہ عنوان :