جونجال ہل یونین کونسل گڑالہ سے مسلم کانفرنس اور جے یو آئی کا بڑا گروپ (ن) لیگ میں شامل

جمعرات 3 مئی 2018 23:42

پلندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) مسلم کانفرنس /جے یو آئی کو دھچکا جونجال ہل یونین کونسل گڑالہ سے سردارمحمد اسلم خان کی قیادت میں ایک بڑے گروپ نے مسلم لیگ (ن) اور ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کے ساتھ شمولیت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان وزیر خزانہ،صحت عامہ کے دورہ جونجال ہل کے دوران سردار محمد اسلم خان ،سردار محبوب خان سردارمحمد بنارس خان سردارمحمد مقصود خان سردارمحمد صادق خان سردار حلیم خان قاری منظورحسین سردار محمد یونس خان سردارمقبول خان سردارصفدر حسین سردار محمد رئیس خان سردارایاز محبوب سردارمحمد سجاد سردارشبیراحمدسردارافراز محبوب ماسٹر سردار اعتاب قاری محمد ریاض سردارمحمد عارف خان سردار شیراز صادق سردار امجد ساجد سردارمحمد بشیرخان و دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ نون اور ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان وزیر خزانہ /صحت عامہ نے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر شامل ہونے والوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پلندری میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان ہی وہ واحد قیادت ہیں جو لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں تعمیر و ترقی کا مائنڈ صرف اور صرف ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان ہی رکھتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ آزادکشمیر کی سیاست میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مولانا سعید یوسف خان قابل عزت و احترام ہیں مگر وہ عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے افسوس کا مقام ہے کہ اُن کے اپنے مسائل و معاملات حل ہو جاتے ہیں مگر عوام کے لیے کچھ نہیں کرپاتے ۔

متعلقہ عنوان :