ضلعی انتظامیہ کی نااہلی‘ مظفر آباد کے قصابوں نے عوام کی کھال اتارو مہم شروع کر دی

جمعرات 3 مئی 2018 23:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء)ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ۔دارالحکومت کے قصابوں نے عوام کی کھال اتارو مہم شروع کر دی ۔گیلانی چوک میں افغان قصابوں نے انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ مسترد کر کے عوام سے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے بڑے گوشت کی قیمت فی کلو 270روپے مقرر کر رکھی ہے جبکہ افغانی قصاب سرعام 350روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں ۔انتظامیہ عوام کو افغان قصابوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ۔دارالحکومت مظفرآباد کے عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔