حکومت پاکستان نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافہ کر کے مذاق کیا ہے ‘ راجہ آزاد

جمعرات مئی 23:43

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع باغ کے صدر میجر(ر) راجہ محمد آزادنے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافہ کر کے ہمارے ساتھ مذاق کیا ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ2010سے قبل ریٹائرڈ فوجیوںکی پنشن میں 50فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ ہم بھی اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں اور بچوں کو تعلیم دے سکیں انہوں نے کہا کہ باغ ایم ڈی ایس کو سی ایم ایچ کا درجہ دیا جائے ریسٹ ہائوس کے لیے زمین مہیا کی جائے جو حکومت آزاد کشمیر کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع باغ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے کیپٹن ممتاز حسین،صوبیدار آزاد،خطیب عبدالحمید،صوبیدار محمد شفیع،صوبیدار شاکر،صوبیدار شعیب بیگ،حوالدار اشرف،حوالدار اسلم،صوبیدار یعقوب،اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اسٹیشن کمانڈر باغ سی ای او ایم ڈی ایس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے انہوں نے گیسٹ ہائوسز کی تعمیر اور باغ میں CSD کا قیام عمل میں لانے کے لیے تعاون کیا اور پنشنرز کے دیرانہ مطالبہ کو پورا کیا حکومت آزاد کشمیر باغ میں برن یونٹ قائم کرے پنشنرز کے بچوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں10فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے باغ میں موجودہ 20ہزار پنشنرز ملک کے لیے اثاثہ ہیں ملک میں سیکنڈ لائن فورس کے طور پر ٹرینڈ لوگ موجودہیں ملک کو جب بھی ضرورت پڑی ہم اپنی خدمات بھرپور انداز میں ادا کریں گیانہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ایک چائلڈ سپیشلسٹ ،ایک گائنا کالوجسٹ اور ایک ریڈیو جسٹ فی الفور ایم ڈی ایس میں اٹیچ کیا جائے اجلاس میں گزشتہ دنوں صوبیدار راجہ محمد اشرف آف پدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور پسماگان سے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :