افغان عسکری وفد کا سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ ، کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

بارڈر سیکیورٹی اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

جمعرات 3 مئی 2018 23:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) افغان عسکری وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کر کے کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان عسکری وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا۔ افغان وفد نے کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی پر بات چیت اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔