چین دنیا میں علاقائی شراکت داری تلاش کررہا ہے،چینی سفیر یائو جنگ

معیشت میں سیکیورٹی اہم ہے،ہمیں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی ہے تو ہمارا ڈیٹا محفوظ ہے، دنیا میں امن و امان کیلئے اقتصادی سفارت کاری بہت اہم ہے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا ’عالمی سطح پر اقتصادی، سفارتکاری اور پاکستان پر اس کے اثرات‘‘سیمینار سے خطاب

جمعرات مئی 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ معیشت میں سیکیورٹی اہم ہے اور ہمیں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، سائبر سیکیورٹی ہے تو ہمارا ڈیٹا محفوظ ہ، دنیا میں امن و امان کیلئے اقتصادی سفارت کاری بہت اہم ہے، چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا کہ چین دنیا میں علاقائی شراکت داری تلاش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ناصر جنجوعہ نے ’’عالمی سطح پر اقتصادی، سفارتکاری اور پاکستان پر اس کے اثرات‘‘کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اقتصادی سفارت کاری کو پالیسی سمجھتے ہیں، آج ایک اہم اور خوبصورت دن ہے کہ یہاں پر سب اہم شخصیات موجود ہیں، معیشت میں سیکیورٹی اہم ہے اور ہمیں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، دنیا میں امن و امان کیلئے اقتصادی سفارت کاری بہت اہم ہے، سائبر سیکیورٹی ہے تو ہمارا ڈیٹا محفوظ ہے۔

اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوء چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا کہ چین کی پالیسی تھی کہ دنیا سے منسلک ہونا چاہیے، چین دنیا میں علاقائی شراکت داری تلاش کررہا ہے۔