چین نے بی آر آئی سے وابستہ ممالک میں75بیرونی اقتصادی و تجارتی تعاون زونز قائم کر دیئے

دنیا کے تمام ممالک کا چین کے ساتھ مل کر مشترکہ ترقی کے عزم کا خیر مقدم کر تے ہیں ، بیلٹ اینڈ روڈ سے پیدا ہونیوالے مواقع ساری دنیا کے لیے ہیں،چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ

جمعرات 3 مئی 2018 23:43

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کا چین کے ساتھ مل کر مشترکہ ترقی کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں ،بیلٹ اینڈ روڈ سے پیدا ہونیوالے مواقع ساری دنیا کے لیے ہیں،چین نے بی آر آئی سے وابستہ ممالک میں75بیرونی اقتصادی و تجارتی تعاون زونز قائم کئے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کئے جانے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں اس سے مستفید ہونے والے ممالک اور خطوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے ۔

چین اس بات کا خیر مقدم کرتا ہے کہ مختلف ممالک دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت ایک خوشحال مستقبل کی جانب مشترکہ کوشش کریں گے ۔حال ہی میں نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر نیوزی لینڈ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے منصوبوں میں شمولیت اختیار نہیں کرتا تو وہ ایک بہترین موقع کھو دے گا۔

(جاری ہے)

ہوا چھون اینگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اگرچہ چین کا پیش کردہ ہے لیکن اس سے پیدا ہونیوالے مواقع ساری دنیا کے لیے ہیں ۔تاحال اسی سے زائد ممالک اور عالمی اداروں نے چین کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں اور چین نے بی آر آئی سے وابستہ ممالک میں پچھتر بیرونی اقتصادی و تجارتی تعاون زونز قائم کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :