افغان عسکری وفد کا سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ ، کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

بارڈر سیکیورٹی اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

جمعرات مئی 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) افغان عسکری وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کر کے کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں بارڈر سیکیورٹی اور پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ((آئی ایس پی آر)) کے مطابق افغان عسکری وفد نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

افغان وفد کی قیادت میجر جنرل امام نظر نے کی،افغان وفد نے کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی اور بارڈر سیکیورٹی،پاک افغان سرحدی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔، ملاقات میں سیکیورٹی معاملات بالخصوص بارڈر سیکیورٹی میکنزم اور پاک افغان سرحد کی مینجمنٹ پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعاون اور رضاکارانہ کاروائیوں سے ہی امن ممکن ہے۔