پاکستان کی تاریخ میں پہلے نا اہلوں کی حکومت ہو رہی ہے، آصف زرداری

پی پی پی دور میں خارجہ پالیسی اور دیگر امور احسن اور اچھے انداز سے چلتے رہے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہا تھوں سے لوٹا، جو لوگ ہمیں سڑکوں پر لا نا چا ہتے تھے وہ خودسڑکوں پر آگئے ہیں ،پی پی پی نے ہمیشہ بی بی اور بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھایا ہے، صدر پیپلز پارٹی پارلیمیٹیرین کی وفد سے گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 23:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی پارلیمیٹیرین کے صدر محمد آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے نا اہلوں کی حکومت ہو رہی ہے پی پی پی کے دور میں خارجہ پالیسی اور دیگر امور احسن اور اچھے انداز سے چلتے رہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہا تھوں سے لوٹا جو لوگ ہمیں سڑکوں پر لا نا چا ہتے تھے اللہ کے فضل کرم سے وہ خودسڑکوں پر آگئے ہیں پی پی پی نے ہمیشہ بی بی اور بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھایا ہے جیالے آج بھی بھٹو اور بی بی سے بے پنا ہ محبت کر تے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربا نیاں دیں ہیںاور ہم نے اداروں کا انتہا ئی احترام کیا ہے اوکاڑہ پی پی پی کا منی لاڑکانہ ہے اور انشاء ا للہ آنے والا وقت بتا ئیگا کہ اوکاڑ ہ ۔

(جاری ہے)

ساہیوال وغیرہ ایک بار پھر پی پی پی کا قلعہ ثابت ہو گا تمام عہدیداران اپنے علاقوں میں کارکنوں سے رابطے مضبوط کریں اور الیکشن کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں اوکاڑہ کے بھگوڑوں کو پتا چل جا ئے کہ جیالا ازم کس چیز کا نام ہے اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر اسمبلی کیپٹن رائے مجتبیٰ کھرل ،پی پی پی سٹی محمد رفیق ساجد ،رینالہ خورد بلدیہ کے چیئر مین محمدطارق ۔

محمد آصف خان بلوچ ،ملک شاہد سلیم نوناری ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ،رانا شکیل سلہریا ایڈوکیٹ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لیے حکمرانی کی ہے عوام کو اس وقت دووقت کی روٹی چا ہیے بے جا پل نہیں چا ہیے یہ اب عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے اب عوام میں شعور آچکا ہے ۔