بھارت،ریت کا طوفان،77 افرا د ہلاک، 143 زخمی،گھروں کی دیواریں منہدم،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

جمعرات 3 مئی 2018 23:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) شمالی بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور راجستھان میںریتیلے طوفان کے باعث 77 افرا د ہلاک اور 143 زخمی ہو گئے،گھروں کی دیواریں گر گیئں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی بھارتی ریاستوں اتر پردیش اور راجستھان میں ریتیلے طوفان کے باعث 77 افرا د ہلاک اور 143 زخمی ہو گئے۔بھارتی حکام کے مطابق ، اس شدید ریتیلے طوفان کی وجہ سے ریاست اتر پردیش میں 46 اور راجستھان میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بالخصوص آگرہ شہر اس طوفان سے شدید متاثر ہوا جہاں گھروں کی دیواریں گر گیئں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ اس آفت کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :