عرب لیگ کی مراکش سے اظہار یک جہتی،ایران کی سرزنش

مراکش میں ایران کی مجرمانہ مداخلت انتہائی خطرناک قرار، ترجمان عرب لیگ محمود عفیفی

جمعرات مئی 23:45

الظہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) عرب لیگ نے مراکش سے اظہار یک جہتی کا اعلان کر تے ہوئے ایران کی سرزنش کی ہے، مراکش میں ایران کی مجرمانہ مداخلت انتہائی خطرناک ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے بھی ایران کے مقابلے میں مراکش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے رباط کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ،مراکش میں ایران کی مجرمانہ مداخلت انتہائی خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

عرب لیگ نے ایران کی مراکش میں" پولیساریو محاذ" معاونت کی شدید مذمت کی اور اسے مراکش کی قومی سلامتی کے خلاف خطرناک سازش سے تعبیر کیا۔عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کے شہر الظہران میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں بھی ایران کی عرب ممالک کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :