مالی، شدت پسندوں نی16 افراد کو گھروں میں زندہ جلا دیا

جمعرات مئی 23:45

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) مالی کے شمالی حصے میں شدت پسندوں نے طوارق قبیلے کی16 افراد کو گھروں میں زندہ جلا دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالی کے شمالی حصے میں مشتبہ شدت پسندوں نے طوارق قبیلے کے 16 افراد کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ نائیجر کی سرحد کے قریب پیش آیا۔۔ہلاک ہونے والے افراد میں بوڑھے افراد بھی شامل ہیںجنہیں گھروں میں زندہ ہی جلا دیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتوں کے دوران شمالی مالی میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ چند دن قبل ہی اسی طرح کے ایک حملے میں 40 افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :