بھارت،سانپ کے کاٹنے پر سپیرے کا مشورہ جان لیوا ثابت ہوا، گوبر سے ڈھانپے جانیوالی عورت دم گھٹنے سے ہلاک

جمعرات 3 مئی 2018 23:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) بھارتی شہر بلند پور میںسانپ کا زہر نکالنے کیلئے سپیرے کا مشور جان لیوا ثابت ہوا، گوبر سے ڈھانپے جانیوالی عورت دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بلند پور میں ایک عورت جسے سانپ نے ڈس لیاتھا گوبر میں گھسا دیئے جانے کی وجہ سے دم گھٹنے کے سبب ہلاک ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ 35 سالہ دیویدری لکڑیاں کاٹنے جنگل گئی تھی کہ ایک سانپ نے اسکے ہاتھ پر ڈس لیا اور سپیرے نے زہر نکالنے کیلئے گوبر میں گھسانے کا بھونڈا مشورہ دیا تھا۔

اسے سانپ کاٹنے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بیوی کی ایسی حالت دیکھ کر اسکے شوہر مکیش نے ایک سپیرے کو طلب کیا مگر اس نے جو نسخہ بتایا وہ جان لیوا ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

سپیرے کا کہنا تھا کہ اگر اس عورت کو گوبر کے انبار میں گھسا کر کچھ دیر رکھا جائے تو گوبر اسکا سارا زہر کھینچ لے گا مگر دیویندر ی گوبر کے تلے دبی حالت میں صرف 75منٹ بعد ہی فوت ہوگئی۔

بعد میں سپیرا یہ عذر پیش کرنے لگا کہ اس پر زیادہ گوبر ڈالدیا گیا تھا جس کی وجہ سے اسکا دم گھٹ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے تھے اور سب مدد کے طور پر اپنے ساتھ تھوڑ ا تھوڑا گوبر اٹھا کر لائے تھے اور بے ہوش دیویندری پر ڈالتے رہے مگر ساری کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ مکیش کا کہناہے کہ گھر میں کھاناوغیرہ پکانے کیلئے لکڑی ختم ہوگئی تھی اور وہ اسی لئے لکڑیاں کاٹنے جنگل میں گئی تھی کہ سانپ نے اسے کاٹ لیا۔ مکیش کے بیان کے مطابق اس نے اپنی بے ہوش بیوی پر کچھ ادویہ استعمال کیں اور سفوف بھی کھلایا اور جس جگہ سانپ نے کاٹا تھا اسکے گرد رسیاں باندھ دیں۔ ساری چیزیں ٹھیک جارہی تھیں مگر سپیرے نے اسے گوبر میں ’’دفنانے‘‘ کا مشورہ دیکر اسکی جان لے لی۔

متعلقہ عنوان :