قومی کر کٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل)نارتھمپٹن شائر کیخلاف کھیلے گی

جمعرات 3 مئی 2018 23:28

قومی کر کٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل)نارتھمپٹن شائر کیخلاف کھیلے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) آئرلینڈاور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے قبل قومی کر کٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ (کل) جمعہ کونارتھمپٹن شائر کیخلاف کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈاور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے قبل نارتھمپٹن شائر کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ کیلیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وارم اپ کے بعد کھلاڑیوں نے جسمانی استعداد بہتر بنانے پر کام کیا، فٹبال بھی کھیلا، کوچز نے پلیئرز کو لیکچر دیئے اور مختصر فاصلے کی دوڑوں کے بعد جمپ اور دیگر وزرشوں میں سرگرم رکھا۔ بیٹسمینوں اور بولرز نے نیٹ پر بھرپور پریکٹس سیشن کیے۔ واضح رہے کہ کینٹ کیخلاف پہلا پریکٹس میچ بارش کی مداخلت کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :