مشکوک ایکشن ،ویسٹ انڈین رونسفورڈ بیٹن کی بالنگ پر پابندی عائد کر دی گئی

غیرقانونی بالنگ ایکشن کی وجہ سے بیٹن کو تمام انٹرنیشنل اورڈومیسٹک ایونٹس میں بائولنگکیلئے معطل کر دیا ہے،آئی سی سی

جمعرات مئی 23:28

مشکوک ایکشن ،ویسٹ انڈین رونسفورڈ بیٹن کی بالنگ پر پابندی عائد کر دی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ویسٹ انڈین فاسٹ بالر رونسفورڈ بیٹن کے بالنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ پر پابندی عائد کر دی۔گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائرز نے رونسفورڈ کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرقانونی بالنگ ایکشن کی وجہ سے بیٹن کو تمام انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ڈومیسٹک ایونٹس میں بالنگ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضامندی سے وہ ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

بیٹن اب کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینٹی گووا میں رواں فاسٹ بالنگ کیمپ کو جوائن کر کے اپنے بالنگ ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :