سندھ میں بھی پارٹی کو مضبوط اور منظم کررہے ہیں، طے شدہ جلسوں کے بعد سندھ کا دورہ کروں گا، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سندھ میں بھی مقبول ہورہا ہے

نواز شریف اور مریم نواز کی (ن) لیگ کے رہنما احسان جاکھرانی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 23:33

سندھ میں بھی پارٹی کو مضبوط اور منظم کررہے ہیں، طے شدہ جلسوں کے بعد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی پارٹی کو مضبوط اور منظم کررہے ہیں، طے شدہ جلسوں کے بعد سندھ کا دورہ کروں گا، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سندھ میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ جمعرات کو نواز شریف اور مریم نواز سے (ن) لیگ کے رہنما احسان جاکھرانی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ کی صورتحال اور صوبے میں تنظیم سازی پر بات چیت پراحسان جاکھرانی نے نواز شریف اور مریم نواز کو دورہ سندھ کی دعوت دی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ طے شدہ جلسوں کے بعد سندھ کا دورہ کروں گا۔ شہباز شریف کا دورہ سندھ شروع ہونیوالا ہے۔ سندھ میں بھی پارٹی کو مضبوط اور منظم کررہے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سندھ میں بھی مقبول ہورہا ہے۔