پاک بحریہ نے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر شجر گاری مہم کا آغاز کردیا گیا

سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریباً 20لاکھ مینگرووز لگائے جائیں گے،، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

جمعرات 3 مئی 2018 23:33

پاک بحریہ نے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر شجر گاری مہم کا آغاز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاک بحریہ نے سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مینگرووز کی شجر گاری مہم کا آغاز کردیا گیا ، سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریباً 20لاکھ مینگرووز لگائے جائیں گے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ساحلی پٹی کے دفاع اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی مینگروزوز کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ پاک بحریہ شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب شاہ بندر میں ہوئی۔ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریباً 20لاکھ مینگرووز لگائے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ساحلی پٹی کے دفاع اور قدرتی ماحول کے تحفظ میں کردار ادا کررہی ہے۔ نیول چیف نے سرکریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :