کنگ ڈائو میں دنیا کے سب سے بڑے فلم کمپلیکس کا افتتاح

سٹوڈیو ہالی وڈ کا جواب ہے دالیان وانڈا گروپ نے 7.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے کمپلیکس 166 ہیکٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے 52سٹوڈیوز اور دیگر تمام سہولیا ت موجود ہیں

جمعرات 3 مئی 2018 23:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) چینی صبح شانگ ڈانگ کے شہر کنگ ڈائو میں ایک جدید ترین فلم سٹوڈیو کمپلیکس تعمیر کیاگیا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا فلم سٹوڈیو ہوگا۔یہ فلم سٹوڈیو ہالی وڈ کا جواب ہے اس میں دالیان وانڈا گروپ نے 7.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس سٹوڈیو کی تکمیل میں چار سال سے زیادہ کا وقت صرف ہوا ہے یہ سٹوڈیو 166 ہیکٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔

کمپلیکس میں 52سٹیٹ آف آرٹ سٹوڈیوز ہیں جن میں سے تیس پہلے مرحلے میں مکمل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دس دوسرے مرحلے میں تعمیر ہونگے۔سٹوڈیو کے علاوہ کمپلیکس میں یورپ اور شنگھائی سٹائل کی تعمیرات بھی موجود ہیں۔جبکہ ایک شاپنگ مال کئی لگثری ہوٹل ،ہاسپیٹل ،ایک انٹرنیشنل سکول،تیس تھیٹر اورپانچ ہزار افراد کے لیے چین کا سب سے بڑا سینما بھی موجود ہوگا۔گزشتہ روز کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے دالیان وانڈا گروپ کے چیئرمین وانگ جیان لن نے کہا کہ کمپلیکس کی تعمیر سے کنگ ڈائوبین الاقوامی فلم سازی مارکیٹ داخل ہوجائے گا۔ اور یہ دنیا کی فلم سازی کا بڑامرکز بن جائے گا۔