بھارت،علی گڑھ یونی ورسٹی سے قائد اعظم کی تصویر غائب ہونے پر طلبہ سراپا احتجاج

طلباء کی حکمران جماعت کے خلاف شدید نعرے بازی،پولیس کی احتجاجی طلباء پر شیلنگ

جمعرات 3 مئی 2018 23:38

علی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) بھارت میں علی گڑھ یونی ورسٹی سے قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر غائب ہونے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں،طلباء نے حکمران جماعت بھاتیہ جنتا پارٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی،پولیس نے احتجاجی طلباء پر شیلنگ کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر علی گڑھ یونیورسٹی سے ہٹائے جانے کے معاملے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تصویر کے غائب ہونے کی شکایت درج کرانے کے لیے تھانے جانے والے مظاہرین پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔فنانشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی طلبہ نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے رہنما ستیش کمار کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی اور ان کی تصویر دیگر رہنماؤں کے ساتھ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ یونین آفس میں لگائی گئی تھی۔