بھارتی وزیر اعظم مودی کی دیوء گوڑا کی شان میں قصیدہ خوانی

مودی حالات کے مطابق بات کرنے کا فن جانتا ہے،تنہا انتخابات جیت کر حکومت بنائیں گے،دیوے گوڑا

جمعرات 3 مئی 2018 23:38

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی بیان بازیوں کا بازار گرم ہوگیا،مودی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی شان میں قصیدہ پڑھ ڈالا،مودی حالات کے مطابق بات کرنے کا فن جانتا ہے،اکیلے انتخابات جیت کر حکومت بنائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی بیان بازیوں کا بازار گرم ہوگیا۔

ساتھ ہی نئی سیاسی صف بندی شروع کردی گئی ہیں۔ کرناٹک میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کی قصیدہ خوانی کی۔دیوے گوڑا نے بھی وزیر اعظم کی باتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی کسی صوبے میں جاتے ہیں وہاں کے حالات کو سمجھتے ہیں اور اس کے مطابق بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مودی نے کہا کہ دیوے گوڑا جب بھی گھر آتے ہیں تو ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر استقبال کرتا ہوں۔

جب جاتے ہیں تو انہیں گاڑی میں بٹھا کر رخصت کرتا ہوں چہ جائیکہ وہ ہمارے سیاسی حریف ہیں مگر وہ ہمارے لئے قابل احترام رہنما ہیں۔دیوے گوڑا نے انتخابی سمجھوتے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ مل کرانتخابات نہیں لڑینگے بلکہ اکیلے دم پر حکومت بنائیں گے۔باخبر ذرائع کے مطابق کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 12مئی کو اورنتائج کا اعلان 15مئی کوکیا جائیگا۔