حنا پرویز بٹ نے صحافت کے عالمی دن صحافی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

جمعرات 3 مئی 2018 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے صحافت کے عالمی دن صحافی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔گزشتہ سال کے دوران 69صحافیوں کو دوران ڈیوٹی قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آزادی اظہار رائے اور حق سچ کی آ واز کو بلند کرنے والوں کا قتل عام انتہائی افسوس ناک ہے۔ہم اس قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔لہذا یہ ایوان اقوام متحدہ،سلامتی کونسل ،انسانی حقوق کی تنظیمیں صحافیوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور حکومت پاکستان صحافیوں کی سیکیورٹی اور تحفظ کا بل فی الفور منظور کرے۔