پاکستان کی سا لمیت پر ہم کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر یں گے،قاسم خان لنگاہ

اے پی ایل آئی پاکستان کا مقصد ملک میں مو جود لنگا ہ براداری کا ایک صف میں اکھٹا کر نا ہے ، کنونشن سے خطاب

جمعرات مئی 23:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) آل پاکستان لنگاہ اتحاد کے مر کزی چیئر مین ایس ایم قاسم خان لنگاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت پر ہم کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر یں گے ہم ملک میں مختلف جگہوں پر دہشت گردی واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اے پی ایل آئی پاکستان کا مقصد ملک میں مو جود لنگا ہ براداری کا ایک صف میں اکھٹا کر نا ہے اور دھکی انسا نیت کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض اور ہمارا مقصد آپس میں بھائی چا رہ اور اخوت پیدا کر نا ہے۔

اِ ن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں آل پاکستان لنگاہ اتحاد کے مر کزی کنو نشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے ناطے بلا تفریق مل جل کر رہنا ہے ہم ملک ِ پاکستان کے لیے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کر یں گے ہمارے آبا واجداد نی1445 میں ملتان آئے اور انسا نیت کی خدمت کر نا شروع کر دی اور آج لنگاہ قبیلہ پورے پاکستان میں مختلف انداز میں ملک کی خدمت کر رہا ہے اس وقت لنگاہ برادری پورے پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب میں 25لاکھ خاندان مختلف ا ضلا ع میں مقیم ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر احمد علی تبسم خان لنگاہ اور معروف زمیندار ظہور حسین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ لنگاہ قبیلہ نے ملک کی ترقی اور خو شحالی میں اہم کر دار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم غریب بچیوں کی اجتماعی شادیاں بھی کر تے ہیں آل پاکستان لنگاہ اتحاد اوکاڑہ نے پیاسے انسان کو پانی پلانے کا کام کیا ہے اس موقع پر مرکزی چیئرمین ایس ۔ایم قاسم خان لنگاہ نے ضلع اوکاڑہ کی تنظیم کا اعلان کیا جس کے مطابق چیئر مین سعید اشرف خان لنگاہ ،ضلعی صدر احمد علی تبسم خان لنگاہ ،جنرل سیکریٹری محمد لیاقت امین خان لنگا، فنانس سیکرٹری جاوید اقبال خان لنگاہ اور محمد طارق خان لنگاہ کویوتھ صدر نامزد کر دیا