جڑانوالہ، سو تیلی ماں اور با پ کے قا تل بیٹے کی مو ت ٹل گئی

پھا نسی سے چند منٹ قبل فریقین کے ما بین 10لا کھ اور 12کنا ل ارا ضی کا معا ہدہ طے پا گیا ،ملزم سیف اللہ نے 13سال قبل اپنی سو تیلی وا لدہ کو ثر بی بی اور سگے با پ اللہ دتہ کو قتل کر دیا تھا۔

جمعرات 3 مئی 2018 23:23

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) جڑانوالہ 10لا کھ اور 12کنا ل ارا ضی کا معا ہدہ پھا نسی سے چند منٹ قبل فریقین کے ما بین صلح ہو نے پر سو تیلی ماں اور با پ کے قا تل بیٹے کی مو ت ٹل گئی۔ ملزم سیف اللہ نے 13سال قبل اپنی سو تیلی وا لدہ کو ثر بی بی اور سگے با پ اللہ دتہ کو قتل کر دیا تھا۔ مدعی نے 10لا کھ اور 12کنال ارا ضی مسجد کے نام وقف کر دی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق جڑانوالہ کے نوا حی گا ئو ں چک نمبر 144گ ب میں 13سا ل قبل سیف اللہ نے فا ئر نگ کر کے اپنے سگے با پ اللہ دتہ او ر سو تیلی والدہ کو ثر بی بی کو قتل کر دیاتھا ،دوہرے قتل کا مقدمہ تھا نہ لنڈیا نوالہ پولیس نے مقتو لہ کو ثر بی بی کے بھائی غلا م احمد ولد اصغر کی مدعیت میں در ج کر کے ملزم کو گر فتا ر کیا اور چا لا ن عدا لت میں جمع کروا یا جرم ثا بت ہو نے پر معزز عدا لت نے دو ہرے قتل میں ملو ث ملزم سیف اللہ کو سزا ئے مو ت کا حکم صا در کیا۔

(جاری ہے)

عدا لت کے حکم پر ملز م کو گزشتہ رو ز سنٹرل جیل میں پھا نسی دی جا نی تھی مگر پھا نسی سے قبل معز زین علا قہ نے مدعی مقدمہ غلام احمد اور ملزم پا رٹی کے ما بین 10لا کھ نقد اور 12کنال ارا ضی دینے کی شر ط پر فریقین میں صلح نا مہ کروا دیا۔ مدعی مقد مہ غلا م احمد نے صلح کے عوض ملنے والی رقم 10لا کھ اور12کنا ل ارا ضی مسجد کے نا م وقف کر دی ہے فریقین کے ما بین صلح ہو نے پر سو تیلی ما ں اور با پ کے قا تل بیٹے کی مو ت ٹل گئی ۔

متعلقہ عنوان :