تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مذاق ، حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے ،مولانا محمد وزیر القادری

جمعرات 3 مئی 2018 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک لبیک یارسول ؐاللہ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث و بزرگ عالم دین سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہحکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ملازمین کیساتھ سنگین مذاق ہے، حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرنا چاہیے ،حکومت اپنے چھٹے بجٹ میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ہے حکومت کا بجٹ اس کے انتخابی منشورکا منہ چڑا رہا ہے اورحکومتی دعویدوں کی مکمل نفی کررہا ہے ان پانچ سالوں میں نہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ،نہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی نہ صاف صحت مند پانی کی سپلائی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکا ہے بلکہ شدید گرمی کے ستائے ہوئی قوم کو بجلی پانی اور گیس سے محروم کر کے مزید اذیت دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جس بجٹ کو نیشنل اکانومک کونسل نے مسترد کردیاہو اور تین صوبوںکے وزیراعلیٰ جس کا بائیکاٹ کرچکے ہوں اس کے خدوخال سے عوام کیلئے کیا امید کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجود بجٹ بھی مہنگائی میں اضافے اور عوام کیلئے سخت آزمائش ثابت ہوگا ملک میں بجٹ سے قبل ہی اشیاء خورودونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں تھیں بجٹ کے بعد اس کو مزید پر لگ جائیں گے جس سے غریب کے دوووقت کی روٹی سے بھی محروم ہوجانے کا خدشہ ہے ۔