کوئٹہ،رکشہ الٹنے اور کارکی ٹکر سے خواتین سمیت 6افراد زخمی

جمعرات 3 مئی 2018 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے قمبرانی ورڈ ،سریاب کسٹم اور تور ناصر کے علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 3خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قمبرانی روڈ پر رکشہ الٹنے سے 3خواتین زخمی ہوگئی جن میں سے 2خواتین کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال جبکہ ایک کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،دریںاثناء سریاب کسٹم کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 2افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے تورناصر کے مقام پر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں بھی ایک شخص زخمی ہوگیاہے جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :