جعفرآباد، لوڈشیڈنگ ، صاف پانی اور صفائی صورتحال پر شہری اتحاد کی قیادت میں سیاسی پارٹیوں کا دھرناوریلی

جمعرات 3 مئی 2018 23:24

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) جعفرآباد کے شہری اتحاد ڈیرہ اللہ یار کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پینے کیلئے صاف پانی شہر کی صفائی و دیگر شہری مسائل حل کیلئے مختلف پارٹیوں کے ساتھ احتجاجی ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر آفیس پہنچ کر دھرنا دیا ڈیرہ اللہ یار کار ٹیکسی اسٹینڈ سے شہری اتحاد ڈیرہ اللہ یار کے صدر حاجی عبدالخالق کے قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں بینرزاٹھا رکھے ہوئے تھے ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آفیس پہنچ کر دھرنا دیا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شہر میں پینے کیلئے صاف پانی اور شہر کی صفائی نعرے بازی کی گئی تھوڑی بعد تھوڑی بعد ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی دھرنا دینے والے مظاہرین کے پاس پہنچ کر کامیاب مزکرات کر کے دھرنا ختم کروایا شہری اتحاد کے صدر حاجی عبدالخالق کھوسہ نے شہر شہر کے مسائل حل کیلئے یادا شت نامہ پیش کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے یقین دہانی کرائی شہر کے تمام مسائلوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :