سینیٹ اجلاس، سینیٹر مولوی فیض محمد نے عربی میں تقریر شروع کر دی

جمعرات 3 مئی 2018 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ایوان بالا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولوی فیض محمد نے عربی میں تقریر شروع کر دی۔ چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر اردو میں اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بلوچستان سے جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولوی فیض محمد نے عربی زبان میں خطاب شروع کر دیا جس پر چیئرمین نے انہیں کہا کہ آپ کی بات کسی کو سمجھ نہیں آ رہی جس پر انہوں نے اردو میں بات شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :