سیالکوٹ،مقد مہ بازی کی رنجش پر 3افراد کی فائر نگ سے جا ں بحق ہونے والے عمران اور ولید سپردخاک

3ملزمان کیخلاف مقد مہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) مقد مہ بازی کی رنجش پر 3افراد کی فائر نگ سے جا ں بحق ہونے والے عمران اور ولید سپردخاک ،3افراد پرمقد مہ درج گزشتہ روزتھا نہ موترہ کے علا قہ ہپو گڑھا کے رہائشی عثما ن علی کا بھائی عمران اپنے دوست ولید کے ساتھ اپنی حویلی کے باہر کھڑے تھے کہ ندیم ، اسلم اور عثمان موٹر سائیکل پر سوار آئے اور فائر نگ کر دی جس کی زد میں آکر دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے پولیس نے ندیم ، اسلم اور عثمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

عمران اور ولید کی نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحومین کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :