مچھر کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل ، مقدمہ درج

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) مچھر کالونی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران نوجوان قتل ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق جمعرا ت کو ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی تالہ اسٹاپ کے قریب نامعلو م مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مزکورہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے ۔بعدازاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ۔جہاں پر مقتول کی شناخت عبدالقادر ولد عبد القدوس کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مقتول مقامی رہائشی اور پرائیویٹ ملازمت کرتا تھا ۔#