سی ڈی اے لیبر یونین وفد کی مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے ملاقات

سی ڈی اے ملازمین کو درپیش مسائل اور ادارے کے مالیاتی مسائل پر غور

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) سی ڈی اے لیبر یونین (سی بی ای) امان اللہ خان گروپ کے وفد کی مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے اُن کے آفس میں ملاقات کی ، وفد کی قیادت جنرل سیکریٹری امان اللہ خان نے کی دیگر ارکان میں صدر شباب بخاری، چئیرمین اظہار عباسی، سپریم ہیڈ دائود خان، چیف آرگنائزر حسن اختر عباسی اور میڈ یا کوارڈینیٹر شکیل ہزاروی شامل تھے اِس موقع پر ڈپٹی مئیر اعظم خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملازمین کو درپیش مسائل اور ادارے کے مالیاتی مسائل بھی زیر غور لائے گئے۔ امان اللہ خان نے مئیر اسلام آباد سے شہریوں کے مسائل کے حل اور خصوصاًپانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے لیبر یونین سی بی اے کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور سی بی اے کی مشاورت سے ملازمین کے تمام مسائل کے حل کیلئے اور سی بی اے کی ادارے کی بہتری کیلئے بہترین پالیسی کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :