الیکشن کے دنوں میں ترقیاتی کاموں کا واویلامچانے والی جے یو آئی ف عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ،

پانچ سالوں میں قوم کو دھوکہ دینے کے بعد اسلام کا نام لیکر پھر اسلام اباد تک پہنچنے کیلئے پر تول رہے ہیں آزمائے ہوئے لوگوں پر بار بار دھوکہ نہ کھائیں ، آئندہ الیکشن میں سیف اللہ برادران مشترکہ الائینس کو موقع دیں انور سیف اللہ خان ،سلیم سیف اللہ کی دورہ لکی مروت پر عمائدین علاقہ و پارٹی مشران سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات مئی 23:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سیف اللہ برادران نے الیکشن کے دنوں میں اسلام و شریعت نفاذ کرنے اور ترقیاتی کاموں کا واویلامچانے والی جے یو آئی ف عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ،گزشتہ پانچ سالوں میں قوم کو دھوکہ دینے کے بعد اسلام کا نام لیکر پھر اسلام اباد تک پہنچنے کیلئے پر تول رہے ہیں، آزمائے ہوئے لوگوں پر بار بار دھوکہ نہ کھائیں ، آئندہ الیکشن میں سیف اللہ برادران و پی ٹی آئی کے مشترکہ الائینس کو موقع دیکر ترقی و خوشحالی لانے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے وفاقی وزیر اکرم خان دورانی اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ضلع لکی مروت کے کسی بھی علاقے میں پریشر پمپ لگانے یا چھوٹا سا کلویٹس بنانے ،کسی مسجد میں پنکھا ،بیٹری یا شمسی لگانے کی درست معلومات دینے والے کو دس ہزار روپے نقد اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر سابق وفاقی وزراء انور سیف اللہ خان اور سلیم سیف اللہ خان نے دورہ لکی مروت کے دوران عمائدین علاقہ و پارٹی مشران کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان ، ملک شفقت اللہ خان و دیگر قائد ین بھی مودجود تھے ، وفود نے سیف اللہ برادران کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔سیف اللہ برادران نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں اسلام و شریعت کی نفاذ کرنے اور ترقیاتی کاموں کا واویلامچانے والی جے یو آئی ف عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے اور گزشتہ پانچ سالوں میں قوم کو دھوکہ دینے کے بعد اسلام کا نام لیکر پھر اسلام اباد تک پہنچنے کے لئے پر تول رہے ہیں ۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگوں پر بار بار دھوکہ نہ کھائیں اور آئیندہ الیکشن میں سیف اللہ برادران و پی ٹی آئی کے مشترکہ الائینس کو موقع دیکر ترقی و خوشحالی لانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔