اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب واقع میڈیکل لیبارٹریزپر چھاپے

غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز ، ان پڑھ سٹاف اورصفائی نہ ہونے پر 12لیبارٹریز سیل

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب واقع تیس میڈیکل لیبارٹریزپر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز ،ان پڑھ سٹاف ،صفائی کے ناقص انتظامات اور مڈل پاس لڑکے کی طرف سے بیس سال سے ایکسرے کرنے پر 12لیبارٹریز سیل کردی گئیں ،چھاپوں کے ڈر سے جناح پلازہ میں واقع لیبارٹریز کے مالکان تالے لگا کر بھاگ گئے ۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب سر کلر روڈ پر واقع تیس میڈیکل لیبارٹریز پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

چھاپوں کے دوران انکے ہمراہ انسپکٹر ایچ آر اے اور انسپکٹر ڈرگ بھی انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے اس موقع پر بعض غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں ،ان پڑھ سٹاف ،صفائی نہ ہونے اور مڈل پاس لڑکے کی طرف سے بیس سال سے ایکسرے کرنے پر بارہ میڈیکل لیبارٹریز کو سیل کردیا ،اسسٹنٹ کمشنر کی اس کاروائی کے دوران جناح پلازہ میں واقع لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان خوف کی وجہ سے اپنے میڈیکل سٹور اور لیبارٹریز کو بند کر کے چلے گئے ،عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی اس کاروائی پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس کاروائی کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :