ڈی آئی خان ، پولیس کارروائیاں جاری ،5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پروآ پولیس نے جھوک امین میں کاروائیوں کے دوران دو رائفل اور دو بندوق برآمد کر کے ایک سوکے قریب کارتوس برآمد کرکے چار میں سے تین ملزمان گرفتار کرلیئے جبکہ ٹائون پولیس نے دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران 700گرام کے قریب چرس برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے خلاف لگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس نے جھوک امین میں مختلف کاروائیوں کے دوران دو بندوق ،دو رائفل اور ایک سو سے زائد کارتوس برآمد کر کے چار میں سے تین ملزمان گرفتار کرلیئے۔ اسی طرح ٹائون پولیس نے اول خان بیٹنی کی دکان سے 360گرام چرس اور سجاد حسین بلوچ سے 355گرام چرس برآمد کر کے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :