ْگورنمنٹ کنٹریکٹرز کا مطالبات کے حق میں ہنگامی اجلاس ،حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دیدی

جمعرات مئی 23:47

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) گورنمنٹ کنٹریکٹرز کا مطالبات کے حق میں ایک ہنگامی اجلاس ،کنٹریکٹرز نے مطالبات کے حل کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ کنٹریکٹر کابینہ ارکان صدر حاجی شمسی خان،جنرل سیکرٹری اجمل خان،نائب صدر سید بحمل شاہ،فنانس سیکرٹری افسر علی اور پریس سیکرٹری روف خان نے کہا کہ محکمہ سی این ڈبلیو بونیر ایک بے لگام ہاتھی کی طرح ادارہ بنا ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں مگر اس کے باوجود بلوں کی ادائیگی میں روڑے اُٹھکائے جارہے ہیں اور ایڈیشنل سیکورٹی کی مد میں کروڑوں روپیوں کی مد میں ہر ایک کنٹریکٹر کا رقم روکی ہوئی ہے ۔