صوابی، پولیس کی مختلف علاقوں کارروائیاں ،4سہولت کاورں سمیت 45 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرکے 1اشتہاری اور 4سہولت کار سمیت 45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ،گرفتار ملزمان میں پولیس کو 25 مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خالد عرف ڈزبکے بھی شامل ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی نگرانی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران قتل میں مطلوب ایک اشتہاری ،چار سہولت کار سمیت45 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،سرچ آپریشن پرمولی ،نارنجی،شیر درہ،ہشام ،مہرولی اور دیگر ملحقہ پہاڑی و حساس علاقہ میں کیا ۔