حافظ آباد کے نواحی گائوں دھریاں میں زمینداروں نے غریب محنت کش کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:50

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں دھریاں میں زمینداروں نے غریب محنت کش کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا جس پرپولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق40سالہ ارشد علی ولد سلطان گذشتہ آٹھ برس سے دھریاں کے رہائشی زمینداروں ناصر علی اور اختر علی پسران محمد بشیر کے ہاں ملازم چلاآرہا تھا۔

گذشتہ روز ارشد نے مبینہ طور پر زمینداروں سے اجرت کا مطالبہ کیا تو انہوں نے مبینہ طورپر اسے ڈنڈوں سے تشدد کانشانہ بناکر ادھ مویا کردیا جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ذخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ پولیس تھانہ جلالپور بھٹیاں نے دوملزمان ناصر علی اور اختر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :