حافظ آباد ، مدہریانوالہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:51

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں مدہریانوالہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی ، حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ہردورتہ کا رہائشی ظفر ولد قائم علی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر کی جانب آرہا تھا کہ مدھریانوالہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کر اسے ہلاک کردیا۔ جس کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔