فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات مئی 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریب منعقد کرے گی جسکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس تقریب میں ایم سی آئی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا عملہ فنی مہارتوں کا مظاہرہ کرے گا۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے ایک فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا جس میں ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تمام مشینری اور گاڑیاں حصہ لیں گی۔

یہ فلیگ مارچ فائر ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہوکر وارث شاہ روڈ سے ہوتا ہوا رحمان بابا اور خوشحال خان روڈ سے ہوتا ہوا 7th ایونیو سے گذرتا ہوا بلیو ایریاء ڈی چوک پہنچے گا ۔ڈی چوک سے یہ فلیگ مارچ ناظم الدین روڈ پر داخل ہو گا اور ایف10- چوک سے واپس بذریعہ جناح ایونیو سے فائر بریگیڈ بلڈنگ پہنچے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز ہوں گے۔