Live Updates

عمران خان نے نواز شریف سے کہہ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی ، معروف صحافی کا عمران خان پر سنگین الزام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 20:51

عمران خان نے نواز شریف سے کہہ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی ، معروف صحافی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ - 03 مئی 2018ء ) :معروف صحافی سلمان غنی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر بنی گالہ رہائش کے حوالے سے سنگین الزام عائد کر دیا۔سلمان غنی کاکہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف سے کہہ کر بنی گالہ کیلیے سڑک بنوائی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلمان غنی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر بنی گالہ رہائش کے حوالے سے سنگین الزام عائد کر دیا۔

معروف صحافی نجی ٹی پر بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف صحافی سلمان غنی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مران خان نے نواز شریف سے کہہ کر بنی گالہ کیلئیے سڑک بنوائی اور میں اسکا عینی شاہد ہوں ۔جس پر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی رہائش عمران خان نے اپنے پیسوں سے بنوائی حکومت نے اس کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا یا ،نہ سوئی گیس دی نہ بجلی اور نہ ہی ایسی کوئی اور سہولت دی گئی۔ہارون الرشید نےسلمان غنی کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جس سڑک کی بات سلمان غنی کر رہے ہیں وہ عمران خان کی رہائش گاہ کو نہیں جاتی جبکہ سلمان غنی اس بات پر مصر تھے کہ وہ سڑک عمران خان کے کہنے پر بنوائی گئی۔مزید کیا ہوا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات