کوئٹہ،دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سیکورٹی فورسزکی کارروائی، 4کلوگرام بارود، آر پی جی سیون، 3عدد بارودی مائینز اور مواصلاتی آلات برآمد

جمعرات مئی 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء)سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گورپان نالہ سے 4 کلوگرام بارود، آر پی جی سیون، 3عدد بارودی مائینز اور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔